سنو
بہت مضبوط سی لڑکی
بہت ننھے دل کی مالک ـ ــ
بادلوں کے گرجنے سے کانپ
اٹھتی ہے
چھوٹے سے زخم پہ اس کی
کالی آنکھیں
چھم چھم برسا کرتی ہیں
بہت مضبوط ہے لیکن
بے حد کمزور لگتی ہے
سبھی باتوں پر کھلکھلا کے
جب ہنستی ہے
ہر بات کو گویا ہوا میں اڑاتی ہے
ظاہر یوں بھی کرتی ہے
اس پر غم بے اثر
مشکلیں اس کے آگے ہیچ
لیکن سنو
بے حد کمزور ہے وہ اندر سے
لڑکی جو ٹھہری

[facebook][tweet][digg][stumble][Google][pinterest]





Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *